پاکستان

عمران خان کی سائفر، توشہ خانہ، نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر ڈائری نمبر الاٹ

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو سائفر، توشہ خانہ، نکاح کیسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر ڈائری نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے سائفر اور توشہ خانہ نیب کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اپیل دائر کی گئی۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے دوران نکاح کیس میں سزا کے خلاف مقامی عدالت میں اپیل دائر کی گئی۔آج عمران خان کی سزا کے خلاف 2 اپیلوں کو بالترتیب نمبر 2976/2024 اور 2977/2024 جبکہ سزا کی معطلی سے متعلق تیسری درخواست کو نمبر 2978/2024 الاٹ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سائفر کیس میں سزا کے خلاف شاہ محمود قریشی کی اپیل کو ڈائری نمبر بھی تفویض کیا گیا ہے، ان کی اپیل کو نمبر 2950/2024 الاٹ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button