انتخاباتپاکستان

پی کے 17، دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی کی نشست ہار گئی، آزاد امیدوار کامیاب

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 لوئر دیر میں دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبید الرحمان نے کامیابی حاصل کی۔
ووٹوں کی دوبارہ گنتی آزاد امیدوار عبید الرحمان کی درخواست پر کی گئی۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبید الرحمان کامیاب قرار پائے۔
آر اونے بتایا کہ آزاد امیدوار عبیدالرحمن نے 23229 ووٹ حاصل کیے جب کہ جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری 19990ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے مطابق اعزاز الملک افکاری 25124 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔ آزاد امیدوار عبید الرحمان 22981 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button