انتخاباتپاکستان

کنفیوزڈ انتخابات، اسٹیبلشمنٹ کی ناکامی، بھارتی ذرائع ابلاغ کےپاکستانی انتخابات پر تبصرے

بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر مختلف انداز میں تبصرے کئے۔

پاکستان کے انتخابات کو بھارتی میڈیا میں بھی خاصی کوریج ملی ہے اور بیشتر اخبارات نے اس پر اداریے اور تجزیے شائع کیے ہیں۔ کچھ اخبارات انتخابی نتائج کو عمران خان کی مقبولیت اور کامیابی سے تعبیر کر رہے ہیں جبکہ کچھ اسے اسٹیبلشمنٹ کی ناکامی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا یہ بھی کہہ رہا ہے کہ پاک فوج عوام کے موڈ کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے اور ان انتخابات کے بعد جو بھی حکومت بنے گی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد نے کامیابی حاصل کی۔ انتخابات ، اسے سخت چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نئی دہلی کے کثیر الاشاعت اخبار ‘ہندوستان ٹائمز’ نے اپنے اداریے کا عنوان ‘کنفیوزڈ الیکشنز، غیر واضح فیصلہ’ رکھا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ مستقبل کی کسی بھی حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، جن میں کئی دہائیوں کی معاشی زوال، معاشرے میں گہری تقسیم، دوبارہ اٹھنے والی انتہا پسندی اور امریکہ جیسی اہم طاقتوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنا شامل ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے اداریے میں پی ٹی آئی پر الیکشن لڑنے پر پابندی، پی ٹی آئی امیدواروں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button