علاقائی

اسامہ سرور کا کہوٹہ کادورہ پنیالی کے مقام پرشاندار استقبال

کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر ) نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ سرور کا کہوٹہ کادورہ پنیالی کے مقام پر ( سردارمنیب گروپ ) نے پر تباک استقبال کیا ،پھولوں اور نوٹوں کی برسات ، راجہ اسامہ زندہ باد ، راجہ صغیر زندہ باد اور سردار منیب زندہ باد کے فلک شگاف نعرے ،عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ میں اور راجہ صغیر حلقے کی عوام کے تمام کام کراہیں گے ،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور نے گذشتہ روز کہوٹہ کلر سیداں کا دورہ کیا ،نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سروراورسابق ایم پی اے راجہ صغیراحمد جب کہوٹہ کی حدود میں پہنچے تو یونین کونسل ہوتھلہ سے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت شہزادہ پوٹھوہار سردار منیب سدوزئی نے اپنے گروپ کے معززین پیر سید مظاہر حسین شاہ ،سید نذابت نقوی ،سیدرجب شاہ ، سردار واجد ، راجہ ندیم احمد ،نمبردار ملک فدا بھون ،حاجی فرید ، ملک زبیر ،راجہ اظہر ،چوہدری مان ، حوالدار عدالت ،چوہدری ریاض ، راجہ افتخار ، راجہ ممتاز ،چوہدری ناصر ، چوہدری اورنگزیب سمیت دیگر کے ہمراہ ان کا پر تباک استقبال کیا اس موقع پر نو منتخب ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سروراورسابق ایم پی اے راجہ صغیراحمدنے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت شہزادہ پوٹھوہار سردار منیب سدوزئی اور گروپ کے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اپنے خطاب میں راجہ اسامہ اشفاق سرورنے کوئی نہ سمجھے کہ راجہ صغیر احمد ہار گے ہیںوہ میرے ایم این اے بھی ہیں اور ایم پی اے بھی ہیں ،حلقہ پی پی سیون میں جتنے کام ہونگے وہ راجہ صغیر احمد کریں گے میرے اور راجہ صغیر کے درمیان سے ہوا بھی نہیں گزر سکتی انشاء اللہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بہتری آئے گی،آخر میں میزبان سردار منیب سدوزئی نے شر کاء کو پر تکلف کھانا بھی کھلایا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button