علاقائی

راجہ ندیم احمد سے معززین علاقہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری

کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر ) سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن راجہ ندیم احمد سے معززین علاقہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری ، عوام کا تانتابدھ گیا ،جوانمردگی کے ساتھ الیکشن لڑنے پر مبارکباد پیش کی ، میرا الیکشن لڑنے کا مقصد کسی ہرانا نہیں ہے بلکہ اپنی تحصیل کی عوام کے حق کے لیے کھڑا ہوا تھا اور انشاء اللہ کھڑا رہوں گا ،اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا میرے گھر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں عوام کا خادم ہوں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن راجہ ندیم احمد نے اپنی رہا ئش گاہ پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے بڑھے بھائی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سعید احمد ،(گو پٹرول پمپ کلر سیداں) کے مالک محمد سمیر مہناس، رسالت مہناس،راجہ عزیز چوہدری ارسلان،خرم اور دیگر افراد بھی موجود ہیں، راجہ ندیم احمد نے کہا کہ جس طرع کا کا پریشر مجھ پر اور میرے ووٹروں ،سپورٹروں پر تھا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی میرے ووٹروں ، سپورٹروں کا تھرڈ کیا جا تا رہا اور میرے چھاپے لیے بھی روزانہ چار سے پانچ گاڑیاں آتی رہیں مگر اللہ کا شکر ہے میر ی والدہ ماجدہ کی دعا اور حلقے کی عوام کی دعائوں سے مجھ میں استقامت رہی انشاء اللہ میں اس میدان سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہونگا انشاء اللہ بہت جلداپنے تما م ووٹروں ، سپورٹروں کا گھر گھر جا شکر یہ بھی ادا کروں اور ان کی مشاورت سے کوئی سیاسی فیصلہ بھی کروں گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button