پاکستان

عمران خان کے خلاف9 سال سے دائر غداری کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کیخلاف2015ء سے دائرغداری کیس کو سماعت کیلئے مقرر کیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آئندہ عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ معمول کے مطابق جبکہ ایک پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بنچ آ ئندہ ہفتے اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔
مذکورہ تین رکنی بینچ ایاز صادق کی جانب سے2015ء میں عمران خان کے خلاف دائر انتخابی غداری کیس کی سماعت کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button