
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہوگئے۔
پولیس نے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا گیا ہے کہ میران شاہ میں محسن داوڑ کے حامیوں کا احتجاج جاری تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کررہے ہیں، پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، فائرنگ سےمحسن داوڑکےکچھ ساتھی بھی زخمی ہیں، تمام زخمیوں کومیرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔