صحت

شلجم سیب کے مقابلہ میں 10 گنا زیادہ مفید

اسلام آباد۔: جدید طبی تحقیق کے مطابق سیب کے مقابلہ میں شلجم 10 گنا زیادہ مفید ہے، تحقیق کے نتائج کے مطابق شلجم پٹھوں کی کمزوری، کمر ، ٹانگوں کا درد، دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کا درد، یورک ایسڈ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھکولیسٹرول کو نارمل رکھنے اور قبض کو بھی دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شلجم ابال کر بیسن کے ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق کے مطابق شلجم میں وافر فائبر پایا جاتا ہے، اس کو سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے اور وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،شلجم میں سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے، یعنی سیب میں 24 فیصدشلجم میں 200 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے،اسی طرح وٹامن بی ون سیب میں 7 فیصد جبکہ شلجم میں 29 فیصد، وٹامن بی6 سیب میں 14 فیصد اور شلجم میں 58 فیصد ہوتا ہے۔ مزید برآں سیب میں سوڈیم موجود نہیں ہوتا اور شلجم میں 32 فیصد، پوٹاشیم سیب میں 12 اور شلجم میں 39 فیصد، کیلشیم سیب میں 5 اور شلجم میں 43 فیصد، میگنیشیم سیب میں 5، شلجم میں 22 فیصد، فاسفورس سیب میں 7 اور شلجم میں 33 فیصد اور آئرن سیب میں 8 اور شلجم میں 36 فیصد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگنیشیم سیب میں 6، شلجم میں 42 فیصد، کاپر سیب 10، شلجم 61 فیصد، زنک سیب 2، فیصد، شلجم 21 فیصد، سیلینئیم سیب میں زیرو، شلجم میں 11 فیصد، فائبر سیب 9، شلجم 13 فیصد، پروٹین سیب ایک فیصد اور شلجم میں 6 فیصدپایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ان خصوصیات کے باعث سیب کے مقابلہ میں شلجم کئی گنا زیادہ فائدہ مند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button