کھیل

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل (کل) بینونی میں کھیلا جائے گا

بینونی:دفاعی چیمپئن بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل کل(اتوار کو) بینونی میں کھیلا جائے گا ، بھارت نے سب سے زیادہ 5 اور آسٹریلیا نے 3 مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کا فیصلہ کن معرکہ بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان (کل )ولومور پارک ، بینونی میں ہو گا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ، میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ، بھارت نے 2000 ، 2008 ، 2012 ، 2018 اور 2022 کا ورلڈ کپ اپنے نام کیا اور اسے سب سے زیادہ 5 ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ، آسٹریلیا 3 ٹائٹل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، کینگروز نے 1988 ، 2002 اور 2010 کا ورلڈ کپ جیتا ، پاکستان کو دو جبکہ بنگلہ دیش ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو ایک ، ایک بار عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button