پاکستان

بیرسٹر گوہر آزاد امیدواروں کے ساتھ پشتونخوا میپ میں شامل ہو کر وزیراعظم بن جائیں، محمود اچکزئی

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور دیگر آزاد امیدوار پشتونخوام میپ میں شامل ہو جائیں اور وزیراعظم بن جائیں۔
اپنے ایک بیان میں محمد خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ سے باہر ہیں، شاید انہیں ہمارے چہرے پسند نہیں ہیں۔ ہم پہلے ہی سمجھ چکے تھے کہ نتائج ہمارے حق میں نہیں ہیں، اس لیے ہم رات کو آرام سے سو گئے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم دن میں قومی اور صوبائی نشستیں جیتتے رہے لیکن رات کو ہار گئے، ہم زندہ رہے تو ان کی بدمعاشی نہیں چلے گی، بعض افسران نے امیدواروں سے کروڑوں روپے بٹورے ہیں۔
سربراہ پی کے میپ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف کل بارہ بجے کے بعد بلوچستان کے ہر علاقے میں احتجاج کریں گے، آدھے گھنٹے میں سیٹیں تبدیل کی گئیں، ملک کی دیواریں کھوکھلی کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button