انتخابات

خیبر پختونخوا میںعام انتخابات کےلئے پولنگ شروع

پشاور ملک کے 12ویں عام انتخابات کے لئے پشاور سمیت پورے خیبرپختونخوا میں پولنگ شروع ہوگئی ۔ خیبرپختونخوا میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، قومی اسمبلی کی نشستوں پر 713 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 1814 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے عمل کے لیے صوبے میں 15 ہزار 696 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، مجموعی طور پر 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار افراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 1,1944383 اور خواتین کی تعداد 83737 99 ہے۔ مردوں کے لیے 4810، خواتین کے لیے 4287 اور 6600 مل کر ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کے لیے 4 کروڑ 54 لاکھ 40 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جاچکے ہیں، پولنگ مکمل ہونے کے بعد پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر نتائج جاری کریں گے۔قبل ازیں تمام پریذائیڈنگ افسران نے پولنگ میٹریل بیلٹ بکس بھیجے، بیلٹ پیپرز اور دیگر اشیاء ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ اسٹیشنز تک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیکیورٹی میں پہنچانے کا عمل رات گئے مکمل کیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button