علاقائی

پی پی ون کے امیدوار چنگیز خان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بال بال بچ گئے

حضرو (تحصیل رپورٹر) آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون چنگیز خان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بال بال بچ گئے میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ،نماز عشاء کی ادائیگی کر رہا تھا کہ اچانک فارنگ شروع ہو گئی چنگیز خان کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون چنگیز خان اپنے الیکشن آفس سٹی حضرو میں نماز عشاء ادا کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر پانچ فائر کئے جس سے کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے کمرہ میں موجود چنگیز خان بال بال بچ گئے چنگیز خان پر فائرنگ کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی پورے علاقہ سے چانے والوں کی الیکشن آفس آمد اور اس بزدلانہ واقع کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی حضرو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button