کالم

پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل

سپہ سالار پاک فوج سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا، پاکستان کی خود مختاری کی خلاف وزری اور کسی بھی قسم کی جارحیت پر بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دینا بخوبی جانتے ہیں،ان خیالات کا اظہار وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور جنرل سید عاصم منیرچیف آف آرمی سٹاف نے یوم یکجہتی کے موقع پر دورہ مظفرآبا پر کیا،چیف آف آرمی سٹاف نے ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ جس پر انہوں نے فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلے اور موثر ردعمل کی تعریف کی۔آرمی چیف و وزرائے اعظم پاکستان و آزاد کشمیر نے مظفرآباد میں قائم یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج کے بے دریغ ظلم و بربریت کے سامنے کشمیریوں کا استقامت غیر متزلزل ایمان مثالی ہے،اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ بھارت غیر قانونی انتظامی اور یکطرفہ طور پر مسلط کردہ سخت قوانین کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اس طرح کی سازشیں کشمیری عوام کے اپنے جائز مقاصد کے حصول کی خواہش اور حق خودارادیت کی تڑپ کو دبا نہیں سکتیں۔چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ کسی بھی جارحیت یا علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، فوج خطرے کے مکمل اسپیکٹرم سے بخوبی واقف ہے اور مثر طریقے سے جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے،جنرل عاژم منیر نے پاکستان میں ہندوستانی ریاست کی سرپرستی میں دہشت گردی کا بھی ذکر کیا جس نے اب ہماری سرزمین پر انفرادی پاکستانی شہریوں کو گھنانے نشانہ بنایا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔اس موقع پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔ نگران وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق اور سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبرسے ملاقات کی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مسئلہ کشمیر کا حتمی و منصفانہ حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزاد و غیر جانبدار استصوابِ رائے کے تحت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، نہتے و معصوم کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔نگران وزیراعظم نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر اور سپیکر نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کے دورے کو خوش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو وزیرِ اعظم انوار الحق کی یومِ یکجہتیِ کشمیر کیلئے مظفر آباد آمد سے واضح پیغام پہنچ گیا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری بہن بھائیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان گہرے قلبی تعلق کا عکاس ہے۔آج کے دن میں نگران وزیراعظم پاکستان انوارلحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے موثر اور جاندار انداز میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بات کی اور ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا اور آزادکشمیر کے مسائل کے حل پر توجہ دی ہے. پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. اس موقع پر افواج پاکستان کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت تحسین پیش کرتا ہوں جو وہ آزادکشمیر کے دفاع اور سلامتی کے لئے دے رہے ہیں. ہندوستانی وزیراعظم مودی کو دوٹوک الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر کسی بھی سطح سے کسی ایڈونچر یا کسی خواہش کا بھی سوچا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا. وزیراعظم نے کہا کہ امن کے داعی ہیں لیکن عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آج پاکستانی عوام, آزادکشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری, مقبوضہ جموں و کشمیر کی دلیر اور جرات پسند عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منا رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ دس ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود آج تک موجودہ حکومت کے کسی وزیر پر ایک پیسے کی کرپشن کا داغ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ اقتدار منزل نہیں ہے. تحریک آزادی کشمیر اور ریاست کے عوام کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے، آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے معاملہ پر ایک ہیں، سیاسی اختلافات بھلا کر لائن آف کنٹرول کے اس پار کشمیری عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں بیس کیمپ حکومت اور عوام آزادی کی جدوجہد میں ان کی پشت پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button