جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر فائرنگ ‘ پولیس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ میزائی اڈہ کے مقام پر کی گئی’ وہ چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے’ حافظ حمداللہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر چمن میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا سلسلہ پانچ منٹ تک جاری رہا۔
حافظ حمد اللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، اطلاعات کے مطابق حافظ حمد اللہ حملے میں مکمل محفوظ رہے۔ملک میں عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر آج دو بم دھماکوں میں 27 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوئے ہیں۔پشین خانوزئی دھماکے میں آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں ہوا جس میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا۔
0 34 1 minute read