انتخاباتپاکستان

عمران خان، پرویز الہی کا ووٹ کاسٹ ‘شیخ رشید اور شاہ محمود محروم

لاہور: سینٹرل جیل اڈیالہ میں پوسٹل بیلٹ پر پولنگ مکمل ہوگئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ پر ووٹ کاسٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی پوسٹل بیلٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ طلب کیے گئے پوسٹل بیلٹ کے مقابلے میں صرف 15 پوسٹل بیلٹ جیل انتظامیہ کو بھیجے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ کے کل 145 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ پر ووٹ کا حق حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پوسٹل بیلٹ فراہم نہیں کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پوسٹل بیلٹ پر ووٹ ڈالنے کے لیے جیل میں ایک جگہ کو باقاعدہ پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا اور عمران خان اور چوہدری پرویز الہی نے اپنے اپنے سیل میں ووٹ کاسٹ کیا جب کہ دیگر قیدیوں نے پولنگ اسٹیشن پر پوسٹل بیلٹ پر ووٹ کا حق دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button