لاہور: پنجاب میں قیدیوں نے اپنی پسندیدہ شخصیات کے انتخاب کے لیے ووٹ کا حق استعمال کیا تاہم 65 ہزار میں سے صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں نے ووٹ ڈالا۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ملک میں عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں پنجاب بھر کے قیدیوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو چنا۔
صوبے کی 43 جیلوں میں 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے رہائی کا حق استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا گیا۔ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا گیا جس پر صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل مکمل کیا اور پوسٹل بیلٹ پیپرز بھجوائے۔ قیدیوں نے پوسٹل ووٹ کاسٹ کر دیا ہے جس کا نتیجہ الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلا کر شفاف عمل کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔
0 39 1 minute read