انتخاباتپاکستان

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان ، پیپلز پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ

اسلام آباد:عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان ، پیپلز پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔منگل کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی بی 51 پر پی پی امیدوار اکبرخان اچکزئی اے این پی کے امیدوار اصغرخان اچکزئی کے حق میں دستبردار ہوگئے ،پی بی 50 پر پی پی امیدوار ولی خان غیبزئی اے این پی امیدوار انجنیئر زمرک خان اچکزئی کے حق میں دستبردارہوگئے۔ این اے 263 کوئٹہ 2 پر اے این پی کے امیدوار اصغرخان اچکزئی پی پی امیدوار روزی خان کاکڑ کے حق میں دستبردار ، این اے 264 کوئٹہ 3 پر اے این پی امیدوار حاجی نورمحمد رخشانی پی پی امیدوار میرجمال خان رئیسانی کے حق میں دستبردار،پی بی 41 پر اے این پی امیدوار انجنیئر زمرک خان اچکزئی پی پی امیدوار نورالدین کاکڑ کے حق میں دستبردار،پی بی 45 پر اے این پی امیدوار حاجی نذرعلی پیر علی زئی پی پی امیدوار حاجی علی مدد جتک کے حق میں دستبردار،پی بی 40 پر اے این پی امیدوار عبدالاحد درانی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار قادر نائل کے حق میں دستبردار ہوگئے اور پی بی 42 پر اے این پی نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button