انٹرٹینمنٹ

ثروت گیلانی کا دوبارہ سکرین پر واپسی کا عندیہ

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے دوبارہ سکرین پر واپسی کا عندیہ دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں کسی شوٹ کی ریکارڈنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ پوسٹ پر ردعمل میں صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں ڈراموں میں واپسی کا کہا، تاہم اداکارہ نے کس شوٹ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی ہے اس بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران بتایا تھا کہ وہ نومولود کی پیدائش کے بعد سے اپنی صحت پر توجہ دے رہی ہیں اور فی الحال کوئی بھی پراجیکٹ نہیں کر رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button