پاکستان

ہم کرسی اور مفادات کے لیے سیاست نہیں بلکہ انبیا کی سنت سمجھ کر کرتے ہیں، فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کرسی اور مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے بلکہ انبیاء کی سنت سمجھ کرتے ہیں ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کو پتہ نہیں کہ سیاست کس زبان کا لفظ ہے اور یہ سیاست دان بنے بیٹھے ہیں جب ہم اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کی جدوجہد کرتے ہیں تو یہ لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم کرسی اور اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن کرسی اور اقتدار کی سیاست ان کی ہوگی ہماری نہیں کیونکہ سیاست اگر کرسی اور مفادات کی جنگ ہے تو پھر یہ ان ہی لوگوں کو مبارک ہو۔ کیونکہ ہماری سیاست صداقت اور انبیا کی سیاست ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے اسلام کے ذریعے پاکستان کو اپنی شناخت دینی ہے’ اپنے گریبان میں جھانکیں تو سہی کہ آپ نے کلمہ کے ساتھ کیا کیا؟ آپ ہماری مخالفت چھوڑیں اپنا تعارف کرائیں’ اپنی شناخت کرائیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے کوئی ناجائز لڑائی نہیں لڑی، ہم نے 2011 اور 2012 میں ایجنڈا اٹھایا تھا جو ہم پر باہر کے لوگوں نے مسلط کر رکھا ہے، جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور اسرائیل فنڈنگ کرتے ہیں، ان لوگوں نے ان ہی پیسوں سے پارٹی بنائی اورپھر ریاست مدینہ کا دعوی کیا لیکن اب سب کچھ کھل کر سامنے آگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ کہتے ہیں کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہوں گے، لیکن اب وہ اپنے لیے سہولتیں مانگ رہے ہیں، جیل میں سائیکل ہے اور پیدل چلنے کی جگہ بھی خصوصی طور پر دستیاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button