پاکستان

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ کی بطور چیئرمین آرڈیننس فیکٹری تقرری کی منظوری دے د ی

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا چیئرمین بنانے کی منظوری دیدی۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تجویز پراحتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی
جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالتوں میں ججز کی تقرری کی منظوری چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سفارش پر دی گئی، کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دی، مالیاتی اور انتظامی مشیر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کو ٹاپ کو اور ہولڈر کو میں تقسیم کیا جائے گا، کابینہ نے پی آئی اے پر تصفیہ طلبب رقوم سے متعلق معاملات بھی نمٹانے کی ہدایت کردی، وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی بھی منظوری دے دی۔ .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button