پاکستان

پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے3 کروڑ میں ٹکٹ لینے کے موقف پر قائم ہوں’ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار3 کروڑ روپے دیکر ٹکٹ لینے کے موقف پر آج بھی قائم ہوں۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے موقف پر آج بھی قائم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹ تین کروڑ روپے سے دیا گیا جس کے شواہد موجود ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 پنڈی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہریار ریاض ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button