انتخاباتپاکستانتازہ ترین

ٹک ٹاک نے پاکستانی انتخابات کے حوالےسے اپنی حکمت عملی جاری کردی

کراچی: ٹک ٹاک نے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے اپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات سے نمٹنے اور انتخابی شفافیت اور سالمیت کو برقرار رکھنے کی اپنی کوششوں کا اشتراک کیا ہے، اس اہم دور میں ایک محفوظ، مستند اور قابل اعتماد معلومات کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹِک ٹاک نے ایک بیان میں کہا کہ پلیٹ فارم بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کی جانچ کرنے والی تنظیم ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے ساتھ بطور حقائق کی جانچ کرنے والے کے طور پر خاص طور پر پاکستانی انتخابات کے حوالے سے درست معلومات کے لیے تعاون کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ، ٹِک ٹاک پاکستان میں مقامی کمیونٹی پارٹنر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ پلیٹ فارم کی سالمیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button