پاکستان

پاک بحریہ نے سمندر میں پھنسے 9 بھارتیوں کو بچا لیا

کراچی: پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بحیرہ عرب میں مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 9 بھارتی شہریوں کی جانیں بچائیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کر سمندر میں تباہ ہونے والی بھارتی کشتی کی مرمت کرکے اس میں سوار 9 بھارتی شہریوں کی جانیں بچائیں۔
سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں رجسٹرڈ ایک سمندری ٹگ SAS 5 کراچی کے شمال مشرق میں 167 سمندری میل کے فاصلے پر ہندوستانی ساحل پر الیکٹریکل جنریٹر کی خرابی کا سامنا تھا ، جس کی وجہ سے بجلی بند تھی۔
4 فروری کی صبح پاکستان نیوی کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو مذکورہ ٹگ سے مدد کا اشارہ ملا۔ یہ ٹگ یکم فروری کو ہندوستان کے مہاراشٹر میں ڈابھول بندرگاہ سے شارجہ کے لیے روانہ ہوا تھا اور متحدہ عرب امارات (شارجہ)کے لیے جا رہا تھا۔
پاک بحریہ نے لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ کو سمندر میں ٹگ کی تلاش کا کام سونپا جس کے بعد پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ (پی ایم ایس ایس) کشمیر نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جو علاقے میں معمول کا آپریشن تھا۔
پی ایم ایس ایس کشمیر نے ٹگ کو ساتھ جوڑ دیا اور تین گھنٹے کی سخت کوششوں کے بعد مرمت کی گئی اور خرابی دور کردی گئی۔
تکنیکی مدد کے علاوہ ٹگ کے تھک جانے والے عملے کو طبی سہولیات، خوراک اور میٹھا پانی فراہم کیا گیا جس کے بعد مذکورہ ٹگ نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ کی جانب اپنا سفر دوبارہ شروع کیا۔
کشتی کے عملے کی جانب سے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button