ہری پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہری پور تھانہ حطار پولیس کی کامیاب کاروائی ،دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزمان اشتہاری گرفتار ،ملزمان سے آلہ قتل برآمد۔تھانہ حطار کی حدود اراضیات اذاں ملک گلستان محلہ رڑیاں حطار میں 23.12.2023 کو معمولی توں تکرار پر مسمی ابراہیم ولد سید رحمان اور سرمد علی ولد عبدالسلام کو بذریعہ اسلحہ آتشین کے قتل کیا ۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.34/15AA تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ملزمان بعد از وقوعہ موقع سے روپوش ہوگئے ۔ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے وقوعہ کو نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ حطار کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر نے اور آلہ قتل کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ حطار امتیاز خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیر نگرانی کٹلی نہر بھورہ باںڈی میں چھاپہ زنی کرتے ہوئے ملزمان سیف اللہ عرف سیفی ولد محمد ریاض عرف راجہ مری اور فیض علی عرف فیضی ولد محمد اسلم ساکنان حطار کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے 02 پستول اور 11 عدد کارتوس بھی برآمد کرلیے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔
0 40 1 minute read