انتخاباتپاکستان

ووٹ صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہے، مریم نواز

مری: سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کی پرچی صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مری کے کسی جلسے میں اتنی خواتین نہیں دیکھی’برف باری میں اتنا بڑا جلسہ پہلی بار دیکھا ہے، کل جب مری آئے تو برف باری ہو رہی تھی، پتہ چلا کہ آج صبح سے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مری پاکستان کا دل ہے اور نواز شریف کا بھی، اب مریم نواز کا بھی دل ہے۔ میں آپ کی شکر گزار ہی نہیں مقروض بھی ہوگئی ہوں’ مری پورے پاکستان کے سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے’ زبردست ترقی بھی مری کا حق ہے۔ مری کی ترقی پر نواز شریف کا نام لکھا ہے، گزشتہ 5 سالوں میں مری میں مختلف مافیاز کو لایا گیا ‘مری کے عوام کو یہاں سے مافیاز کو بھگانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مری کے عوام کی تمام مشکلات کم کریں گے، مجھے معلوم ہے کہ مری میں گیس کا مسئلہ ہے، یہاں لکڑیاں جلانی پڑتی ہیں، نواز شریف کو موقع دیں تو مری کے گھرگھرتک گیس پہنچائیں گے۔ یہاں پہاڑوں پر گھر بنے ہوئے ہیں اور مریضوں کو مشکلات ہوتی ہیں ، علاج کی سہولیات گھروں تک پہنچائیں گے، مری کو جدید ترین ہسپتال دیں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ مری کے اندر کالج اور یونیورسٹی ہونی چاہیے تاکہ باہر نہ جانا پڑے، اللہ سب کو حادثات سے محفوظ کرے، پچھلی حکومت میں لوگ یہاں سخت موسم سے مرتے رہے، بے حس حکمرانوںکے کان پرجوں تک نہیں رینگی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کل کا جلسہ منسوخ کر کے بذریعہ سڑک مری پہنچ گئے ہیں۔ حاکم وقت کا فرض ہے کہ وہ اپنے عوام کی خدمت کرے۔ اس الیکشن میں انہیں جواب دینا ہوگا کہ جب مری کے لوگ مر رہے تھے تو وہ کہاں تھے۔
مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف آتے ہیں تو مزدور کا چولھا جلتا ہے۔ 10 سال کے بچے سے سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ نواز شریف آتے ہیں تو آٹا سستا ہو جاتا ہے۔ وعدہ ہے کہ مری نے شیر چن لیا تو یہاں سب سے زیادہ ترقی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button