انتخاباتپاکستانتازہ ترین

عام انتخابات: انتخابی مہم کل رات ختم ہوجائے گی

اسلام آباد:عام انتخابات 2024 کی انتخابی مہم (آج) منگل کی رات اختتام پذیر ہو جائے گی، ملک بھر میں انتخابی مواد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران تک ترسیل کا کام مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے انتخابی شیڈول کے مطابق پولنگ کے اختتام سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنا لازمی ہے۔ اس کے بعد امیدواروں یا سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب عام انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اورترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلئے پاک فوج بدھ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، امن وامان کی صورتحال اور انتخابی عمل کو مانیٹر کرنے کےلئے وزارت داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button