انتخاباتپاکستان

الیکشن کمیشن کا صوبہ خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

اسلام آباد۔:الیکشن کمیشن کےڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس لے کر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کئے ہیں۔کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ چئیرمین تحصیل کونسل صوابی عطاءاللہ کو نوٹس جاری کر کے5 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا گیا۔محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ زراعت، ضلع ٹانک کے حکام کو اہلکاران مختیارخان اور عبدالقیوم پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔چئیرمین تحصیل کونال سرائے نورنگ لکی مروت کو 5 فروری کو طلب کیا گیا۔این اے 41 لکی مروت عثمان سیف اللہ کو 12 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پی کے 101 بنوں سےامیدوار پیر واجد علی شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پی کے 102 مسلم لیگ ن سے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔پی کے 99 مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فروری کو طلب کیا گیا ہے ۔چئیرمین نیبرہڈ کونسل عارف خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔چئرمین ویلیج کونسل مردو خیل شاہ آیاز اللہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔چئیرمین ویلیج کونسل پائی ٹانک محمد سلیمان اورچئیرمین نیبرہڈ کونسل ٹاٹر ٹانک پر فی کس 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔صوبہ بھر میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کا مربوط نظام بھرپور طریقے سے فعال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button