انتخاباتپاکستانتازہ ترین

امریکی تھنک ٹینک کا پاکستان کے انتخابی منظر نامے کا جائزہ

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے مسلسل تیسرے پارلیمانی انتخابات سے قبل سیاسی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں نے چیلنجوں کا ایک پیچیدہ جال بچھا دیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک اپنی انتخابی رپورٹس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی دبائو، عسکریت پسندوں کی دھمکیوں اور فوجی اثر و رسوخ کے امتزاج سے انتخابات کے منصفانہ ہونے اور پاکستان کے جمہوری مستقبل پر ممکنہ اثرات کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

فوج کی جانب سے نوازشریف کی جانب سے مبینہ جھکائو سے آنے والے انتخابات کے شفاف نہ ہونے کے بارے میں خدشات میں اضافہ ہوتا ہے۔ امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری ان پیش رفتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ انتخابی عمل کی انصاف پر سوال اٹھایا جا رہا ہے۔

امریکی تھنک ٹینکس نے عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے ہزاروں امیدواروں کے نامزدگی کاغذات مسترد ہونے اور مختلف قسم کی ہراساں کرنے کا سامنا کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آرمڈ کانفکیلٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پروجیکٹ (اے سی ایل ای ڈی) کی رپورٹ میں معاشی بحران ، سرحدی کشیدگی اور عسکریت پسندی میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button