علاقائی

سیاحوں کی بہت بڑی تعداد ویک اینڈ پر برفباری دیکھنے مری پہنچ گئی

مری(بیورو رپورٹ) سیاحوں کی بہت بڑی تعداد ویک اینڈ پر برفباری دیکھنے کے لئے مری پہنچ گی۔ایسے میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ رات گے تک جاری رہا جس کے باعث مری مال روڈ اور اس سے ملحقہ شاہراہوں پر واقع ہوٹل سیاحوں سے اٹے رہے ۔رش کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل مالکان سیاحوں سے من مانے کررائے وصول کرتے رہے جبکہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے مری انتظامیہ کی طرف سے کچھ دیر ر یہاں آنے والے سیاحوں کو روکے جانے پر مری کے کاروباری حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ دوسری طرف مری انتظامیہ مکمل طور پر ہائی الرٹ رہی اور مری آنے والے سیاحوں کے لیے روڈ برفباری ہٹانے اور نمک کا چھڑکاؤ کرنے سمیت مری انتظامیہ کی طرف سیاحوں کی سہولت کے لئے بنائے گے سہولت مراکز پر ریسکیو 1122سول ڈیفنس ٹورازم سکواڈ سٹی ٹریفک پولیس پنجاب پولیس میونسپل کارپوریشن مری کے اہکار محکمہ صحت محکمہ جنگلات محکمہ ہائی وے اور واپڈا مری کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ہیں۔ سیاحوں کی آمد کاسلسلہ رات گے تک جاری رہا جبکہ طویل خشک سالی کے بعد مری میں برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد سے ماند پڑی کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ہوگئی ہیں۔برفباری دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے مری انتظامیہ مکمل طور پر ہائی الرٹ رہی جس کے باعث سیاح بغیر کسی پریشانی کے مری پہنچ کر برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button