
مری(بیورو رپورٹ) مری مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف مری کے حلقہ این اے 51 کے امیدوار اسامہ اشفاق سرور کی انتخابی مہم کے سلسلے میںپیر کے روذ (آج) مری کے جی پی او میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔اس سلسلہ میں جلسے کے انتظامات کو آخری شکل دیتے ہوے اسٹیج تیار کر دیا گیا ہے ۔ اس طرح پانچ جنوری کو منعقدہ جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔جی پی او چوک میں مسلم لیگ ن مری شہر اور تحصیل مری کی قیادت کی طرف سے جی پی او چوک میں اسٹیج تیار کیاگیا ہے جبکہ دوسرے طرف نواز شریف کی مری آمد کے سلسلے میں مری شہر میں داخل ہونے والی مرکزی شاہراہوں کو خیر مقدمی بینرز اور پینفلکس سے سجایا دیا گیا ہے جس کی تیاری کی ذمہ داریاں مسلم لیگی مسلم لیگ ن کے ضلعئی سرگرم رہنما شفیق وانی، سابق ناظم مری سٹی وسابق صدرو مرکزی ا نجمن تاجران مری کے صدر مرزا سہیل بیگ، مسلم لیگ ن کے رہنماء معین الحق، منیر عباسی اور دگر نے سنبھال لی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل مری کے رہنما ناصر عباسی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل مری صدر احتشام مسعود عباس کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا سہیل بیگ، معین الحق، ناصر عباسی منیر عباسی احتشام مسعود اور دیگر کا کہنا تھا مری میں ہونے والا جلسہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم سب سے بڑا اور تاریخی جلسہ ہوگا جو اسامہ سرور کی فتح کی نوید ہوگا کیونکہ مری ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے ”گڑھ اور گھر”رہا ہے ۔