حویلیاں:وادی نیلاں میں عاطف منصف خان شہید کے سیاسی جانشین کو یک طرفہ ووٹ ڈالنے کا بڑا اعلان بستی شیر خان گروپ کیامیدوار صوبائی اسمبلی پی۔کے 44 سہیل شیر خان کی حلقے کے اندر روز بروز مقبولیت میں اضافہ سہیل شیر خان امیدوار صوبائی اسمبلی پی۔کے 44 کے ساتھ حلقے کے سینکڑوں نوجوانوں کا والہانہ جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے سہیل شیر خان نے بودلہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا حلقے کو محرومیوں کے سوا گزشتہ پندرہ سالوں میں کچھ نہیں دیا گیا عاطف منصف خان شہید کا سیاسی وارث بن کر آپ لوگوں کے پاس حاضر ہوا ہوں ہم نسل در نسل اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں اسی مشن کو لیکر ہمارے بھائی شہید عاطف منصف خان آئے تھے اور علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے جہدوجہد کے دوران شہید ہوئے ہیں انشا اللہ بستی شیر خان گروپ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کی خاطر میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں آیا ہوں علاقے کی محرومیوں میں حاجی منصف خان کے بعد روز بروز اضافہ ہوا ہے گزشتہ بیس سالوں سے حلقے کے عوام کو اپنا غلام بنانے کا سلسلہ شروع ہے انشا اللہ حلقے کی عوام کے تعاون سے 8فروری کو انار پر ٹھپے لگا کر ان قابض لوگوں آزادی حاصل کریں گے۔
0 40 1 minute read