اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی۔
فلسطینیوں کی مدد کے لیے ضروری سامان کی ایک کھیپ نور خان ایئربیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے بھیجی گئی، جس میں غزہ کی زمینی ضروریات کے مطابق گرم خیمے، ترپالیں اور موسم سرما کے لیے کمبل شامل تھے۔
ایک خصوصی پرواز امداد ی سامان لے کر مصر کے شہر العریش ل پہنچے گی جہاں پاکستانی سفیر امداد وصول کریں گے۔ امدادی سامان بعد میں تقسیم کے لیے غزہ روانہ کیا جائے گا۔ امداد کے اجراء کے موقع پر نور خان ایئر بیس پر روانگی کی تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی چھٹی امدادی کھیپ 6 فروری کو روانہ کی گئی ہے جو کراچی سے مصر کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے 5 پروازوں کے ذریعے غزہ کے مصیبت زدہ لوگوں کے لیے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔
غزہ کے لیے مزید امدادی سامان کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں جو بہت جلد پاکستانی عوام بھیجے جائیں گے۔
0 75 1 minute read