علاقائی

مسلم لیگ کی پذیرائی’8 فروری کو رسمی کارروائی باقی ہے’ طاہر اقبال

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کے حلقہ58کے امیدوار میجر(ر ) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ چکوال اور تلہ گنگ میں ہر جگہ سے جس طرح مسلم لیگ ن ،میاں نوا زشریف کو پذیرائی ملی ہے آٹھ فروری کو رسمی کارروائی ہونی ہے اور مسلم لیگ ن کا چکوال تلہ گنگ سے چھکا یقینی ہے۔ وہ قصبہ ڈھڈیال میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ2018کے انتخابات میں بھی ہم جیتے ہوئے تھے مگر ہمیں ہرایا گیا ، عوام کی قوت سے 2018کی مسلط کی گئی شکست کا بھی بدلہ آٹھ فروری کو چکائیں گے۔ڈھڈیال ڈیرہ محمد نذیر چوہان پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدہ داران حاجی محمد سفیر چوہان اور محمد شاکر چوہان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ڈھڈیال کا بھر پور شو آف پاور.امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چکوال چوہدری سلطان حیدر،ملک محمد بن طاہر اقبال،ملک حمزہ عامر اور ضلعی صدر یوتھ ونگ چکوال اختر بٹ و دیگر کی خصوصی شرکت۔ڈیرہ محمد نذیر چوہان پر یوتھ ونگ ڈھڈیال کی طرف سے ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سلطان حیدر اور ملک محمد بن طاہر اقبال نے کہا کہ مجھے آپ سب کے مسائل کا بخوبی علم ہے اور الیکشن میں کامیابی کے بعد میں اور میجر طاہر اقبال آپ کی مشاورت سے آپ کے مسائل حل کریں گے چاہے سوئی گیس کی فراہمی ہو یا کوئی اور تقریب سے اختر بٹ ، رانا محمد بشیر سراج ، سفیر چوہان اور شاکر چوہان نے خطاب کیاکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button