انتخاباتپاکستان

سائفر کیس ، شاہ محمود قریشی 5 سال کے لیے نااہل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات 2024 کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے جرم میں سزا سنائی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے اور آئین کے آرٹیکل 63 1 ایچ کے تحت انہیں نااہل قرار دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی بھی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت نااہل ہیں اور ان کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔
واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button