
راولپنڈی: عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔
غیر قانونی نکاح کیس میں سزا کے بعد بشری بی بی کا ردعمل سامنے آیا، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں عدت کا معاملہ واضح ہے، میرے رب نے قرآن پاک میں عدت کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا ہے۔ آج کایہ فیصلہ ابلیس کا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیرت اور بے غیرت کی جنگ ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔