انتخاباتپاکستان

عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں کے درمیان مقابلے

پشاور:خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے دوران قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے لڑنے والے بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔جو امیدوار انتخابی اکھاڑے میں موجو دہیں،ان میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز( پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک اور ان کے بیٹے بھی شامل ہیں۔ نوشہرہ کی دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ان کا مقابلہ لیاقت خٹک سے ہوگا، جو پرویز خٹک کے چھوٹے بھائی ہیں۔ پرویز خٹک نے پی کے 85 اور پی کے 86 نوشہرہ سے اپنے دو بیٹوں ابراہیم خٹک اور اسماعیل خٹک کو میدان میں اتارا ہے۔ بالترتیب وہ خود اپنی پارٹی کے ٹکٹ پر NA-33 اور PK-88 اور PK-87 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کے داماد اور سابق ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک انتخابات میں این اے 34 اور پی کے 89 سے الیکشن لڑیں گے۔جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ایف) نے لیاقت خٹک جو کہ سابق صوبائی وزیر اور سابق ضلعی ناظم نوشہرہ ہیں، کو پی کے 87 کے لیے کھڑا کیا ہے جہاں سے وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرعام انتخابات 2018مین رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) منتخب ہوئے تھے۔ اس حلقے میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پی کے 88 سے لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک کا اپنے چچا پرویز خٹک سے مقابلہ ہوگا ۔جہاں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے اختیار ولی خان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے جمشید خان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ میاں محمد عمر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔صوابی میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عثمان خان تراکئی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے سینیٹر لیاقت خان تراکئی کے بیٹے شہرام تراکئی سے ہوگا ۔ پی ٹی آئی نے شہرام ترکئی کے چھوٹے بھائی فیصل ترکئی کو صوابی کے ایک صوبائی اسمبلی کے حلقے کا ٹکٹ بھی دیا ہے جہاں ان کے اصل حریف اے این پی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار ہوں گے۔شہرام تراکئی گرفتاری کے خوف سے اپنی انتخابی مہم چلانے سے قاصر ہیں، اس لیے ان کے والد سینیٹر لیاقت تراکئی نے اپنے بیٹے کی حمایت کے لیے کمر کس لی ہے۔ کوہاٹ میں اگرچہ دونوں بھائی امجد آفریدی اور عباس آفریدی ایک دوسرے کے خلاف براہ راست مقابلہ نہیں کر رہے ہیں، NA-35 اور PK-91 کے لیے (پی ایم ایل این)کے امیدوار ہیں جبکہ سابق PK-90 سے انتخاب لڑ رہے ہیں جہاں سے وہ آزاد حثیت میں تین بار منتخب ہوئے۔ یہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شمیم آفریدی کے بیٹے ہیں۔مانسہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے جے یو آئی ف کے سابق ایم پی اے زرین گل خان کو پی کے 41 تورغر کا ٹکٹ دے دیا ہے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے زرین گل خان پی پی پی کے ٹکٹ پر این اے 15 سے قسمت آزمائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button