
ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر کے نوجوانوں میں بڑی آنت کے سرطان کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم نوجوانوں میں اس کے خطرات کم ہی ہیں۔
یورپی یونین اور برطانیہ کے اعداد و شمار پر مبنی ایک نئے مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ کولوریکٹل کینسر یا بڑی آنت کے سرطان سے اموات میں مجموعی طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔ سرطان سے متعلق ایک معروف طبی جریدے”اینلز آف آنکولوجی‘‘ میں شائع ہونے والی یہ تحقیق ان طویل مدتی رجحانات کو تقویت دیتی ہے کہ تیس سال پہلے کے مقابلے میں کینسر کا عارضہ کم انسانوں کی جان لے رہا ہے
کولوریکٹل کینسر یا بڑی آنت کے کینسر سے اموات کی شرح میں کمی کا تناسب مردوں میں 4.8 فیصد اور خواتین میں 9.5 رہا۔ اس کمی کی وجہ کینسر کی بہتر تشخیص اور بہتر علاج کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی کی شرح میں کمی ہے۔‘