تجارتدنیا

سعودی معیشت کی شرح نمو 2025 میں 5.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، عالمی مالیاتی فنڈ

ریاض:عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف)نے اپنے حالیہ جائزہ میں سعودی عرب کی 2025 میں 5.5 فیصد شرح نمو کی توقع ظاہر کی ہےجو اکتوبر 2023 میں پہلے تخمینے 4.5 فیصد سے زیادہ ہے۔عاجل نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی اکتوبر 2023 میں جاری رپورٹ کے برعکس سعودی معاشی کارکردگی کے متعلق مثبت امکانات کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ عالمی اقتصادی چیلنجوں اور غیر یقینی صورتحال کے درمیان سعودی معیشت کی مضبوطی اور ترقی کرنے کے حوالے سے اس کی صلاحیت کی تصدیق کرتی ہے۔عامی مالیاتی ادارے کی پیشنگوئی مملکت کی جاری اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں 2024 کے دوران عالمی معیشت کی شرح نمو 3.1 فیصد جبکہ 2025 میں 3.2 فیصد کی توقع ظاہر کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button