اہم خبرپاکستانتازہ ترین

اٹک جیل میں ڈیل کی آفر ہوئی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سابق وزیر اعظم عمران خان نے اٹک جیل میں قید کے دوران ڈیل آفر دیئے جانے کا کا دعوی کیا ہے ۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈیل کی  یہ آفر مجھے اس وقت کی گئی تھی جب میں اٹک جیل میں قید تھا، مجھے آفر دی گئی تھی کہ 3 سال کیلئے خاموش ہو کر پیچھے ہٹ جاؤں اور بنی گالا جاکر بیٹھ جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہوتا ہے، جنرل فیض کو آرمی چیف لگانا تو میرے ذہن میں ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے پوچھا تک نہیں گیا، انہیں 6 گھنٹے بٹھایا اور بنی گالا لے گئے، ڈیل ہوتی تو کیا وہ چل کر جیل آتی؟ بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں ایک کمرہ تک محدود کرکے، کمرے کے شیشے تک بند کر کے اندھیرا کر دیا گیا، ادھر سے تو جیل میں بہتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button