انٹرٹینمنٹ

الیکشن 2024، اداکارہ میرا کی خواتین سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل

نیویارک: پاکستانی فلمسٹار میرا نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں۔اداکارہ میرا کا ایک ویڈیو پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہو رہا ہے
جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ نیویارک میں ہوں اور یہاں بھی الیکشن کا سماں ہے، میری فیملی میں ہر کوئی 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں بات کر رہا ہے۔
میرا نے کہا کہ میں اپنے والد سے بات کر رہی تھی کہ پاکستانی خواتین کو لازمی ووٹ ڈالنا چاہیے کیونکہ معاشرے کی تبدیلی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔
اداکارہ نے پاکستان کی خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ 8 فروری کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ضرور ووٹ دیں، اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ دیں اور اپنا حق استعمال کریں’۔
انہوں نے کہا کہ "ووٹ دینا آپ کا حق ہے، آپ اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان اور اپنا مستقبل بدل سکتے ہیں، اس لیے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں”۔
میرا نے نیویارک کے موسم کے بارے میں کہا کہ ‘یہاں کا موسم بہت اچھا ہے، میرے گھر کی خواتین کھانا بنا رہی ہیں جب کہ میرے والد جامن کھا رہے ہیں کیونکہ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں۔
‘فلمسٹار نے پاکستان کی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں، اپنے مستقبل اور پاکستان کا بھی خیال رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button