اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ بند ہونے کا امکان مسترد کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جمعرات کو الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سے نمٹا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا رہا ہے، پولنگ کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، اگر انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرے گا۔
0 49 Less than a minute