اہم خبرپاکستان

ہم بلین ٹری والے نہیں، جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں، نواز شریف

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کیا کسی کو گھر ملا؟ کیا بے روزگاری ختم ہوئی؟ ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہم جو کہتے ہیں اسے کیسے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ممی ڈیڈی والی نہیں ہے ‘کہتے ہیں یہ جوانی کسی اور کے ساتھ ہے، نہیں، یہ نوجوان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں، میں بس یہی کہوں گا کہ فیصل آباد زندہ باد۔
نواز شریف نے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا کسی کو نہیں ملی۔ یہ ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہیے۔
شہباز شریف صاحب! پانچ سال بعد یہاں کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے، شہاز صاحب، آپ نے تو میٹرو پرٹرخادیا، یہاں صرف میٹرو بس نہیں اورنج لائن بس بھی ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں دائیں اور بائیں موٹرویز ہیں اور آپ کو کتنی موٹر ویز کی ضرورت ہے؟ آپ نہ کہیں تو بھی ہم بنائیں گے، حکومت میں آکر روٹی، گیس، پیٹرول، چینی اور آٹا سستا کریں۔
بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے کہا کہ حکیم رانا ثنا اللہ نے ایسا علاج کیا ہے کہ نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button