دنیا

بارسلونا میں نہانے پرپابندی عائد

بارسلو نا:سپین کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا نے بارسلونا اور اس کےمضافات میں خشک سالی کی ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ۔ العربیہ کے مطابق کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ پیرے آراگونیس نے اس اقدام کا اعلان بحیرہ روم کے ساحل والے خطے کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح جذب کرنے کی صلاحیت کے 16 فیصد سے نیچے گرنے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی بچت کے اقدامات سے چھ ملین افراد متاثر ہوں گے۔اس ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد کاتالونیا کی جنرل کونسل کی طرف سے خشک سالی کی وجہ سے کفایت شعاری کے اقدام کے طور پر جموں اور کھیلوں کے مراکزمیں شاورز پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button