کھیل

آئی ایل ٹی 20 ، ڈیزرٹ وائپرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے میچ میں دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی، دبئی نے ڈیزرٹ وائپرز کا 170 رنز کا ہدف آخری بال پر حاصل کرلیا، بین ڈنک نے 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جمعرات کو دبئی میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی ٹونٹی کے 17ویں میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، روہان مصطفی اور ایلکس ہیلز کی اوپننگ جوڑی نے 81 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، روہان 33 بالوں پر 50 اور ایلکس ہیلز 32 بالوں پر 49 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ایڈم ہوس 17بالوں پر 35 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ دبئی کیپٹلز کی طرف سے دشمانتھا چمیرا، جیسن ہولڈر، سکاٹ گلیشن، عاکف راجہ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کا 170 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری بال پر حاصل کرلیا، بین ڈنک نے 30 بالوں پر 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور سات چوکے شامل ہیں، روومن پاول 40 اور جیسن ہولڈر 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ڈیزرل وائپرز کی طرف سے شاہین آفریدی اور ونیندو سارنگا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر اور روہان مصطفی ایک ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ اس فتح کے بعد دبئی کیپٹلز آئی ایل ٹی ٹونٹی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ ڈیزرٹ وائپرز شکست کے بعد آخری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button