انٹرٹینمنٹ

فضیلہ قاضی لیجنڈ اداکار طلعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعاگو

کراچی: سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے لیجنڈ اداکار طلعت حسین کی خرابی صحت کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

فضیلہ قاضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک ڈرامے کا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ کو طلعت حسین کے ساتھ شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے لیجنڈ طلعت حسین صاحب کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔اداکارہ نے طلعت حسین کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ بھی زندگی کے ایسے مرحلے سے گزر رہی ہیں لہذا میں ان کی مشکل کو سمجھتی ہوں جس کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فیملی ہمیشہ اپنے پیاروں کو سکون دینے کی پوری کوشش کرتی ہے۔فضیلہ قاضی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ طلعت صاحب اور ان کے اہل خانہ کے لیے ڈھیر سارا پیار اور دعائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button