پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد۔:واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار کیوسک اور اخراج9 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار200کیوسک اور اخراج 15 ہزار200 کیوسک،دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزار400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1470.25 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.840 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1156.65 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.054 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.50 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button