لندن: سائنسدانوں نے بالآخر یہ معمہ حل کر لیا ہے کہ رات کو پتنگوں کیمصنوعی روشنی پر کیوںمنڈلاتے ہیں۔
امپیریل کالج لندن کی نئی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ پتنگے اوپر جانے والے راستے کے لیے روشنی کو غلط سمجھ کر یہ سلوک کرتے ہیں۔
تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مصنوعی روشنی کی وجہ سے پرواز میں بے ترتیبی پیدا ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پتنگے اپنی پرواز کی سمت کو مسلسل درست کرتے رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں روشنی کے گرد منڈلاتے رہتے ہیں، جس سے ہمیں ان کی روشنی کی طرف کھینچے جانے کا احساس ہوتا ہے۔
یہ طویل عرصے سے جانا جاتا ہے کہ مصنوعی روشنی پتنگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ تحریری ریکارڈ میں رومی سلطنت تک اس بات کے شواہد ملتے ہیں کہ اس دورمیں روشنی کا استعمال کرتے ہوئے کیڑوں کو پکڑا جاتا تھا ‘تاہم اس کی وجہ واضح نہیں تھی۔
پچھلی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کیڑے مکوڑے مصنوعی روشنی کو اپنے فرار کا راستہ سمجھتے ہیں۔
اس تحقیق کے متعلقہ مصنف، امپیریل کالج لندن سے تعلق رکھنے والے سیموئیل فیبیان نے کہا کہ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس عجیب و غریب پرواز کی وجہ یہ ہے کہ حشرات روشنی کو اوپر کی سمت سمجھتے ہیں۔
0 37 1 minute read