دلچسپ

‘میرا آخری دن ہفتہ ہوگا’ لڑکی کی مرنے سے پہلے کی آخری پوسٹ

ایمسٹرڈیم: میرا آخری دن ہفتہ ہوگا’ لڑکی کی مرنے سے پہلے آخری پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ لارین ہوو جو کہ کرونک فیٹیگ سنڈروم میں مبتلا تھیں، خود کو یوتنائز کروانے کے بعد انتقال کر گئیں۔
Euthanize سے مراد وہ عمل ہے جس میں کسی بھی انسان کو کسی بیماری کی تکلیف کو دور کرنے کے لیے ایک آسان طریقہ سے رضاکارانہ طور پر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔
لارین ہو نے اپنا آخری پیغام 24 جنوری کو اپنے بلاگ ‘برین فوگ’ پر پوسٹ کیا، جس میں اس نے اعلان کیا کہ اس کا آخری دن 27 جنوری بروز ہفتہ ہوگا، اور اس کی موت دوپہر 1:30 سے 2:30 بجے کے درمیان ہوگی۔
اپنے ایکس اکانٹ پر یوتھنائزہونے سے پہلے لارین نے ایک میم بھی پوسٹ کیا جس میں اس نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو اس کی بیماری کے دوران اس کے ساتھ کھڑے تھے۔
لارین اپنے سوشل میڈیا اکانٹ کے ذریعے اپنی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتی رہتی تھیں۔
بعد میں لارین کے خاندان کی جانب سے ایک اپ ڈیٹ میں کہا گیا، "لارین کا انتقال اپنے والدین لیونی، پیٹر اور بہترین دوست لا کی موجودگی میں دوپہر 1.55 بجے ہوا۔
ہم آپ کی شفقت اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button