پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس: بشری کا 342 کا بیان قلمبند، سماعت کے دوران جج کی طبیعت ناساز

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔
عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بشری بی بی کے 342 بیانات قلمبند کیے جب کہ بشری بی بی کو 25 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔
سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت بگڑ گئی اور جیل اسپتال میں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔
عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی اور پی ٹی آئی کے بانی کا 342 کا بیان کل قلمبند کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button