دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 215 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے پناہ گزینوں کے اسکول کا محاصرہ کیا اور شیلنگ اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 215فلسطینی شہید ہوئے۔ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 26ہزار 637ہو گئی ہے جب کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 65 ہزار 387 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کر رہا ہے جس کے باعث متعدد افراد کی شہادت کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کا الامال اسپتال کا محاصرہ آٹھویں روز بھی جاری ہے۔ اسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ سے مزید 5 فلسطینی شہید جب کہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے اڈے پر فضائی حملہ کیا جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے جب کہ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button